کانگریس نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال پر گزشتہ دو سال میں کوئی کام
نہیں کرنے اور عوام کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس دوران نہ
صرف تعلیم کا نظام خراب ہوگیا بلکہ اسپتالوں کی حالت بھی ابتر ہوگئی ہے۔دہلی پردیش کانگریس کے صدر اجے ماکن نے پریس کانفرنس میں کیجریوال سرکار
کے
خلاف وشواس گھات کے دو سال کے عنوان سے ایک چارج
شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عام آدمی پارٹی نے
دہلی کے لوگوں کو جو خواب دکھائے تھے وہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ٹوٹ چکے
ہیں۔ انہوں نے اسے دہلی کے عوام کے ساتھ دھوکہ بتایا اور کہا کہ حکومت نے کام کرنے کے بجائے صرف اشتہار باری کی ہے ۔